ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی حلقہ ایم ایل سی انتخابات کے نتائج کا اعلان؛ بسوراج ہورٹی نے ریکارڈ قائم کیا۔ مسلسل 8 ویں مرتبہ منتخب

مغربی حلقہ ایم ایل سی انتخابات کے نتائج کا اعلان؛ بسوراج ہورٹی نے ریکارڈ قائم کیا۔ مسلسل 8 ویں مرتبہ منتخب

Thu, 16 Jun 2022 12:12:04    S.O. News Service

ہبلی16؍جون (ایس او نیوز) مغربی حلقہ ایم ایل سی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت اس حلقہ سے بی جے پی امیدوار بسواراج ہورٹی نے مسلسل 8 ویں مرتبہ جیت درج کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ 

اطلاع کے مطابق بیلگاوی، دھارواڑ، ہاویری، گدگ اضلاع پر مشتمل حلقہ میں بسواراج ہورٹی نے 11 ہزار ووٹوں میں سے 7070 ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح پہلے ترجیحی ووٹوں میں ہی ہورٹی نے جیت حاصل کرلی۔ کانگریس کے بسواراج گریکار اور جنتادل (ایس) کے شری شامئل گڈوتی نے شکست کھائی۔ 

تاہم مسترد کردہ ووٹوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ہورٹی کی اکثریت کم ہوئی ہے۔ 

نتائج کا اعلان کرنے کے بعد ہورٹی نے کہا کہ انہوں نے مسلسل 8 ویں مرتبہ جیت درج کر کے منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے جو اب تک کوئی قائم نہیں کرسکا۔
 


Share: